۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
بالصور/ رئيس جامعة المصطفى العالمية حجة الإسلام والمسلمين عباسي يتفقد مركز إعلام الحوزة العلمية بقم المقدسة

حوزہ/ جامعہ المصطفی العالمیہ کے چانسلر حجت الاسلام ڈاکٹر علی عباسی نے برصغیر کے نامور عالم دین ڈاکٹر کلب صادق کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، تعزیتی پیغام کا تفصیلی متن کچھ یوں ہے:

بسمه تعالی 

انا لله و انا الیه راجعون 

ہندوستان کے نامور عالم دین  اور مبلغ ڈاکٹر سید کلب صادق  نقوی کے انتقال کی خبر انتہائی افسوس اور دکھ کا باعث بنی۔

یہ پُرکار ، تاریخ ساز اور روشن خیال شخصیت ایک قابل فخر اور عظیم خاندان میں پروان چڑھی تھی ، آپ اپنی زندگی اہل بیت (ع) کے پیروکاروں کی خدمت اور معارف الٰہی کے پھیلاؤ اور امت اسلامی کے وحدت و اتحاد کو مستحکم کرنے میں وقف کرتے ہوئے مختلف معاشرتی اداروں میں گراں قدر خدمات کو باقیات و صالحات اور یادگار آثار کے طور پر چھوڑ گئے۔
اس عظیم شخصیت نے گذشتہ چند عشروں کے دوران ہندوستان کے وسیع و عریض خطے میں مختلف اسلامی مذاہب کے عقیدت مندوں کے مابین برادرانہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے مؤثر کردار ادا کیا ہے۔
میں، اس بابصیرت اور خدمت گزار عالم دین کے انتقال پر مرحوم و مغفور کے لواحقین ، فرزندوں اور حوزہ ہائے علمیہ و علماء ہندوستان سے تسلیت عرض کرتے ہوئے خدا سے دعا گو ہوں کہ وہ مرحوم کے درجات کو بلند فرمائے اور انہیں اپنے آباؤ اجداد (آئمہ طاہرین ع)کے ساتھ محشور فرمائے۔

علی عباسی

رئیس جامعة المصطفی العالمیه

تبصرہ ارسال

You are replying to: .